Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے سیرا کا اجلاس

 وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے سیرا کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے سیرا کا ا...


 وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے سیرا کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے سیرا کا اجلاس۔۔ وزیر اعظم کا سیرا کے باغ اور راولاکوٹ دفاتر بند ہونے پر اظہار برہمی، دونوں دفاتر کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کردی، وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سیرا کے تمام منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔۔ سیرا سے گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کی رپورٹ بھی طلب۔۔ اجلاس میں سیرا کے سیکرٹری کی جانب سے بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے باغ اور راولاکوٹ کے ضلعی تعمیر نو کے یونٹس کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا، اجلاس میں باغ اور راولاکوٹ کے ضلعی تعمیر نو کے یونٹس کے مینجر کے اختیارات دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں اضلاع کے تعمیر نو کے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور باقی مانندہ منصوبوں کی سمری جلد وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی، راولا کوٹ اور باغ کے ڈی آر او سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچنے اور دفتری امور فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سیکرٹری سیرا وزیر اعظم کو ضلعی تعمیر نو یونٹس کی گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کے بارے میں آگاہ کریں گے، سیرا کی جانب سے زیر تعمیر اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کی تفصیلات وزیر اعظم ہاوس کو پہنچائی جائے گی، ہر ایک منصوبے کی لاگت اور اس پر استعمال ہونے والے وسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جائے گا، ڈی آر اوز کا سٹاف کسی دوسرے منصوبے یا دفتر کیلئے استعمال نہیں ہوگا، سیرا بحالی اور تعمیر نو کیلئے ایرا کیساتھ رابطہ استوار کرے گا، باغ اور راولاکوٹ تعمیر نو یونٹس کا سٹاف اگر کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے تو وہ فوری طور پر واپس اپنے ڈی آر یو میں بھیجا جائے گا۔۔

کوئی تبصرے نہیں