Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی رات گئے اچانک تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے

 وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی رات گئے اچانک تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سر...


 وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی رات گئے اچانک تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی رات گئے اچانک تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے، وزیراعظم  نے تھانے کا مکمل دورہ کیا اور حوالات میں بند  قیدیوں سے متعلق تفصیل بھی معلوم کیں۔ وزیراعظم  قیدیوں سے ملے اور ان کے کیس سے متعلق ڈیوٹی پر موجود افسر سے تفصیلات معلوم کیں جبکہ انہوں نے روزنامچے کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں عام آدمی خود کو محفوظ سمجھے اور بنا کسی خوف انصاف کے لیے پولیس سٹیشن آئے، آزادکشمیر میں  تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی۔ آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے اور پولیس عوام کی خادم بنے گی۔ پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی، آزادکشمیر پولیس عوام کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھ کر انجام  دے۔ پولیس کے تمام جائز مسائل کا حل میری ترجیحات کا حصہ ہیں۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں