Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں ہفتہ صفائی بھرپور انداز میں منایا گیا ہے

 وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا  ہے کہ آزادکشمیر بھر میں ہفتہ صفائی بھرپور انداز میں منایا گیا ہے جس پر چ...


 وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا  ہے کہ آزادکشمیر بھر میں ہفتہ صفائی بھرپور انداز میں منایا گیا ہے جس پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر،ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات مبادکباد کے مستحق ہیں۔ اس مہم کے دوران تمام محکمہ جات کی مشترکہ کاوشوں اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی لیڈ شپ کی  وجہ سے ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ شہریوں کی جانب سے اس مہم میں بھرپور حصہ لینا خوش آئند امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز شہروں میں خصوصی ہفتہ صفائی کے مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں دیہی علاقوں میں ہفتہ صفائی منایا جا ئے گا۔ آزادکشمیر کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا ہماری حکومت کا مشن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم تعمیر و ترقی کی جانب بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ آزادکشمیر میں کوالٹی کنسٹرکشن کو فروغ دیں گے تاکہ بے ہنگم تعمیرات کو روکا جا سکے اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ ہم آزادکشمیر کو صاف ستھرا  اور ترقی یافتہ بنا کر اسے حقیقی معنوں میں جنت نظیر خطہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھی خصوصی ہفتے منائے جائیں گے جبکہ لائن آف کنٹرول کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا خصوصی ہفتہ بھی منایا  جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے یہ امر خوش آئند ہے کہ عوام نے ہماری حکومت کے ویژن پر عملدرآمد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور شہری علاقوں کی صفائی کے حوالہ سے پہلے ہفتہ میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آزادکشمیر کے عوام آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خصوصی ہفتے منانے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہماری حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے منظم طریقے سے پلاننگ کر کے کام کرے گی۔ ہم اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرتے ہوئے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔ 

 ٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں