کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہوگیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراض ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچ...
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہوگیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراض ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ سے 3 وزرااور2 مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،وزرا اور مشیروں نے اپنے استعفے ظہور بلیدی کو جمع کرا دیئے۔وزرا، مشیروں کے علاوہ4 پارلیمانی سیکرٹریز بھی
استعفے جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔ وزیرخزانہ ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن، اسد بلوچ استعفے جمع کرانے والوں میں شامل ہیں،مشیروں میں اکبرآسکانی، محمد خان لہڑی شامل ہیں، پارلیمانی سیکرٹریزمیں بشری رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی ، ماہ جبین شامل ہیں،کابینہ سے سردار صالح بھوتانی پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں ۔0
کوئی تبصرے نہیں