Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیرِ زراعت، امورِ حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار میراکبر خان صاحب کا وویمن یونیورسٹی باغ کا دورہ،

 وزیرِ زراعت، امورِ حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار میراکبر خان صاحب کا وویمن یونیورسٹی باغ کا دورہ، یونیورسٹی پہنچنے پر وزی...


 وزیرِ زراعت، امورِ حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار میراکبر خان صاحب کا وویمن یونیورسٹی باغ کا دورہ، یونیورسٹی پہنچنے پر وزیر حکومت کو گُلدستہ پیش کیا گیا اور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید صاحب نے وزیرِ حکومت سردار میراکبر خان صاحب کو یونیورسٹی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی کا ایک بڑا مسلہ حل ہوگیا وزیرِ حکومت کی کاوشوں سے ادارہ اب اپنے پاوں پر کھڑا ہوچکا ہے اور جو اراضی بنی پساری کے مقام پر مہیا کی گئی تھی اس پر باقاعدہ ایک بلڈنگ بن چُکی ہے جس میں ہم نے اپنا ایک کیمپس شفٹ کردیا ہے جس کی وجہ سے ادارے پر کرائے کی مد میں پڑنے والا بوجھ کافی حد تک کم ہو گیا ہے،ڈاکٹر عبدالحمید صاحب نے وویمن یونیورسٹی کے لیے وزیرِ حکومت کی کاوشوں کو سراہا،ڈاکٹر عبدالحمید صاحب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے لیے وزیرِ حکومت کی طرف سے کی جانی والی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں،وویمن یونیورسٹی کے لیے 2 ہزار کنال سے زائد اراضی کو ذاتی دلچسپی لے کر یونیورسٹی کے نام پر منتقل کروانا اور 20 ملین روپے کی کثیر رقم اپنے صوابدیدی فنڈ سے مہیا کرنا وزیرِ حکومت کا ادارے سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر حکومت نے ڈاکٹر عبدالحمید صاحب اور تمام سٹاف کا استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ یونیورسٹی کے لیے میری تمام تر خدمات  ہمہ وقت حاضر ہیں،یہ ہمارا ادارہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو ایک خوبصورت اور مثالی ادارہ بنائیں اس میں رکاوٹوں کو کافی حد تک ختم کرچکے ہیں مزید جو رکاوٹیں ہیں ان سے بھی مجھے آگاہ رکھیں تاکہ رکاوٹوں کو ختم کرکہ آگے بڑھا جائے،یونیورسٹی کے ایشوز کے اوپر ہر فورم پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں یونیورسٹی ہمارا اثاثہ ہے جس کے لیے میری تمام تر خدمات حاضر ہیں۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل صاحب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ ڈاکٹر آفتاب صاحب،سردار ظہیر مغل ایڈووکیٹ صاحب،کامران قلندر گردیزی صاحب اور دیگر بھی موجود تھے۔۔


کوئی تبصرے نہیں