Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،مسلسل چوتھا میچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ویب ڈیسک

  سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو  45 رنز سے شکست دی اور یوں وہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے...

 

سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو  45 رنز سے شکست دی اور یوں وہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔واضح رہے کہ پاکستان 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور  محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور  بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی یہ  تیسری نصف سنچری ہے۔پاکستان ٹیم کا اسکور 122 رنز پہنچا تو فخر زمان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جس کے بعد محمد رضوان اور  محمد حفیظ کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری بنی ۔

محمد رضوان 79 اور محمد حفیظ 33رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ رضوان نے اپنے  ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کیرئیر کی 10 ویں نصف سنچری اسکور کی۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور جین فریلنک نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیاقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نمیبیا کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑا۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے، انہوں نےمجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت داری

پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت بنانے والے پلیئر بن گئے۔

دونوں کے درمیان نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران پانچویں سنچری شراکت بنی۔

نمیبیا کی اننگز

پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری۔

مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

نمیبیا کا اسکور 55 رنز پہنچا تو اسٹیفن بارڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر  عماد وسیم کا شکار بنے جبکہ کریگ ویلئمز 40 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ جے جے سمٹ 2 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے۔

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے، وہ  43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست  دےکر پانچویں  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی،عماد وسیم، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 4میچز میں کامیابی حاصل کرکے8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان نے اپنا آخری میچ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے

کوئی تبصرے نہیں