اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر عوامی شکایات اور رشوت ستانی کو ختم کرنے کیلئے تھانوں کی نگرانی شروع وفاقی دارلحکومت میں تھانوں ...
اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر عوامی شکایات اور رشوت ستانی کو ختم کرنے کیلئے تھانوں کی نگرانی شروع
وفاقی دارلحکومت میں تھانوں کی براہ راست نگرانی کے لئے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم نصب کردیا گیا۔
ڈیجیٹل کنٹرول روم سے تھانوں میں سائلین سے ان کے مسائل پر برائے راست بات ہوسکے گی۔
ایس ایچ اوز، محرروں کے دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پرجدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈیجیٹل کنٹرول روم سے تھانوں میں موجود سائلین کے ساتھ براہ راست بات کی۔
آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز بھی اپنے دفاتر سے کسی بھی وقت تھانوں میں سائلین سے براہ راست بات کرسکیں گے
اے آئی جی آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ جدید سسٹم کے ذریعے براہ راست سائلین سے گفتگو کرنے کی ہدایت۔جدید سسٹم کے ذریعے سائلین سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،آئی جی اسلام آباد اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصود سینئیر افسران کا تھانوں میں تعینات ماتحت افسران کی عوام کے ساتھ رویہ کی جانچ پڑتال کرنا،آئی جی اسلام آباد اس عمل سے ناصرف شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بہتر ہوگا بلکہ محکمہ کی نیک نامی کو بھی تقویت ملے گی،آئی جی اسلام آباد اس اقدام سے شہریوں کو افسران کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا، آئی جی اسلام آباد
کوئی تبصرے نہیں