Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شہباز اور شاہ محمود میں سے نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی آج نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی

 شہباز اور شاہ محمود میں سے نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی آج نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی ویب ڈیسک 11 اپریل ، 2022   متحدہ اپوزیشن نے شہ...


 شہباز اور شاہ محمود میں سے نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی آج نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی

ویب ڈیسک 11 اپریل ، 2022  

متحدہ اپوزیشن نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے

متحدہ اپوزیشن نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی  میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے فارغ ہوگئے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے جبک شاہ محمود کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، قبل ازیں شہباز شریف اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ن لیگی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ خود پہنچے تھے۔خیال رہے کہ  ہفتے کی رات قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

کوئی تبصرے نہیں